27 ستمبر ، 2015
نیویارک .....سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ دورہ امریکا میں وزیراعظم نوازشریف کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کامیاب رہی ہیں۔
نیو یارک میں میڈیا بریفننگ کے دوران انہوں نے کہا کہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے بھی مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے اہم ملاقاتیں کی ہیں۔
اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نوازشریف سے جرمن چانسلر،سری لنکا اور سویڈن کے وزائے اعظم کے علاوہ بل گیٹس نے ملاقات کی ہیں۔
وزیراعظم نوازشریف نے چین کی میزبانی میں ایک گول میز کانفرنس سے بھی خطاب کیا، جس میں اقتصادی راہداری کی اہمیت پر اظہار خیال کیا۔
اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی بھی اہم مصروفیات رہی ہیں، انہوں نے مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کے علاوہ افغانستان کی تعمیر نو سے متعلق ایک اجلاس سے بھی خطاب کیا اور افغانستان میں مفاہمت اور قیام امن پر زور دیا۔