27 ستمبر ، 2015
کھاریاں ......ہرکوئی اپنی بساط کےمطابق عیدکی تیاریاں تو کرتا ہی ہے، مگر وطنِ عزیز میں خطِ غربت سےنیچےزندگی گزارنے والےبہت سےایسے لوگ بھی ہیں،جو عید پرانےکپڑوں میں ہی گزارہ کرلیتے ہیں۔
سرکنڈےسےبنی دیواریںاور سرکنڈےہی کی چھت ،چکنی مٹی کی لپائی والافرش،یہ کوئی تصویر نہیں بلکہ کھاریاں کےپہاڑی علاقے پبی کےجنگلات میں بسنےوالوں کےگھر ہیں، جھونپڑیاں نسل در نسل ان لوگوں کاسائباں ہیں۔
جھونپڑیوں کی تیاری میں مہارت کاکمال،دیکھنےوالاتصاویر لئے بغیر رہ نہیں سکتا،کمرہ،چولہا، کچن،سبھی میں مقامی رنگ نمایاں ۔ لوگ کہتےہیں کہ غریب ہیںعید پرانے کپڑوں میں گزارلیتے ہیں۔
مال مویشی پال کرگزربسرکرنےوالےیہ لوگ تعلیم کی اہمیت سے ناواقف نہیں،زندگی کی بنیادی سہولتوں سےمحروم سہی ، مگرپُرسکون زندگی سے مالامال،جنگلات کےیہ باسی جینا اور مسکرانابھی جانتےہیں۔