27 ستمبر ، 2015
کراچی .......کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کرکے 37 ملزمان گرفتار اور غیر قانونی طور پر جمع کی گئی 1588 کھالیں قبضے میں لے لیں۔
گلبرگ ٹائون کے علاقے میں پولیس نے غیر قانونی طور پر کھالیں جمع کرنے والے 11 افراد کو گرفتار کرکے ملزمان سے 11 کھالیں قبضے میں لے لیں،پولیس کے مطابق 11 افراد میں سیاسی،مذہبی جماعتوں کے افراد شامل ہیں۔
ایس ایس پی کورنگی تنویر عالم اوڈھو کے مطابق لانڈھی، کورنگی اور شاہ فیصل کالونی سمیت دیگر علاقوں میں کھالیں چھیننے والے 25سے زائد ملزمان کو گرفتار ان کے قبضے سے 1500کھالیں برآمد کر لی گئیں۔ ایس ایس پی کورنگی کے مطابق رینجرز کی کارروائیاں اس کے علاوہ ہیں۔
دوسری جانب ایس پی بلدیہ اعجاز ہاشمی نے بتایا کہ بلدیہ ٹاون سیکٹر 3 میں کھالیں چھیننے والے ایک ملزم کو گرفتار اس کے قبضے سے 71کھالیں برآمد کر لی گئیں۔