پاکستان
27 ستمبر ، 2015

سرگودھا: عید کے تیسرے روز بھی موسلا دھار بارش جاری

سرگودھا: عید کے تیسرے روز بھی موسلا دھار بارش جاری

سرگودھا ......سرگودھا شہر اور گردونواح کے علاقوں میںعید کے تیسرے روز بھی موسلادھا ر بارش جاری ہے،بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں جبکہ بجلی کی بندش سے شہری پریشان ہوگئے ہیں۔

سرگووھا میں عید الضحیٰ کے تیسرے روز صبح سے ہی موسلادھا ر بارش کا سلسلہ جاری ہے، بارش کے باعث موسم انتہائی خوشگوار اور سرد ہوگیا ،جس کے باعث شہری بارش اور عید دونوں کے مزے لیتے رہے۔

بارش کے باعث شہر کے اہم بازاروں کے علاوہ نشیبی علاقوں میں پانی بھر گیا، اہم بازاروں میں بارش کے پانی کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

صبح سے جاری رہنے والی بارش کے باعث شہر کے اکثر علاقوں میں بجلی منقطع ہوگئی ،جس سے شہریوں کو مزید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید خبریں :