پاکستان
27 ستمبر ، 2015

لاہور:پولیس اہلکاروں کا جدید ہتھیاروں سے لیس موبائل چھوڑ کر ناشتہ

لاہور:پولیس اہلکاروں کا جدید ہتھیاروں سے لیس موبائل چھوڑ کر ناشتہ

لاہور ......عید الاضحی پر سخت ترین سیکیورٹی کے احکامات کے باوجودلاہور کے ایک بارونق بازار میں پولیس نے کھلی روایتی غفلت کا مظاہرہ کیا،جدید ہتھیاروں والی پولیس موبائل اکیلی چھوڑ کر اہلکار دور بیٹھ کر ناشتہ کرتے رہے ۔

لاہور کاگنجان علاقہ گڑھی شاہو اور اس کا بارونق بازارکے عین درمیان کھڑی پولیس موبائل اور اس پر نصب جدید ترین آٹو میٹک گن دور سے دیکھی جاسکتی ہے ،لیکن موبائل کے اندر اور آس پاس کوئی اہلکار موجود نہیں ۔بازار میں کچھ پولیس اہلکار نظر آئے مگر وہ اپنی گن بردار موبائل سے دور ہوٹل کے باہر ناشتہ اڑانے میں مصروف تھے۔

پنجاب حکومت نے پولیس کو کیل کانٹے سے تو لیس کر دیا ،گاہے بگاہے سخت ترین سیکیورٹی کی یاددہانی بھی کرائی جاتی ہے مگر اس طرح کے روایتی غفلت کو پولیس اہلکاروں کی غیر ذمہ داری یا تربیت کی کمی قراردیا جائے ۔

مزید خبریں :