27 ستمبر ، 2015
ہرارے..........ہرارے میں پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوینٹی میں قومی ٹیم نے زمبابوے کو جیت کیلئے 137 رنز کا ہدف دے دیا۔
پاکستان کی جانب سے شعیب ملک نے 35 اور محمد رضوان نے 33 رنز بنائے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی صرف 2 ہی رنز بناپائے۔ احمد شہزاد 17، مختار احمد 4، صہیب مقصود 6، عمر اکمل 14 اور عماد وسیم نے 19 رنز اسکور کئے۔
پاکستان نے زمبابوے کے خلاف پہلے ٹی20میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ لیفٹ آرم سیمرعمران خان اس میچ سے اپنے ٹی20کیریئر کا آغاز کررہے ہیں۔
کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ نئے کھلاڑیوں کو موقع دے رہے ہیں، ٹی20ورلڈکپ سے پہلے کچھ تجربے کرنا چاہتے ہیں،160یا170رنز کا ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔