دنیا
28 ستمبر ، 2015

طالبان کا قندوز کےنصف حصے پر قبضہ،کمک پہنچ رہی ہے،ڈپٹی گورنر

طالبان کا قندوز کےنصف حصے پر قبضہ،کمک پہنچ رہی ہے،ڈپٹی گورنر

قندوز.......طالبان کا افغان شہر قندوز کے آدھے حصے پر قبضہ ہوگیا ہے،ایک غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق شہر کے مرکزی علاقے میں طالبان نے اپنا پرچم بھی لہرا دیا ہے،خبرایجنسی نے مزید بتایا کہ افغان طالبان نے مقامی جیل پر قبضہ کر کے پانچ سو کے قریب قیدیوں کو بھی رہا کروالیا۔

بتایا جارہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں،ترجمان قندوز پولیس کا کہنا ہے کہ جھڑپوں میں بیس طالبان ہلاک اور چار سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ طالبان نے صبح سویرے3ا طراف سے قندوز شہر پر حملہ کیا ،اس دوران طالبان نے قندوز جیل پر حملہ کرکے سیکڑوں جنگجوؤں کو رہا کرالیا،آخری اطلاعات کے مطابق قندوزکےقریب 2 اضلاع میں طالبان اور فورسز میں لڑائی جاری ہے۔

خبرایجنسی کا یہ بھی کہنا ہے کہ طالبان گورنر ہاؤس میں داخل ہو گئے ہیں ،دوسری جانب معلوم ہوا ہے کہ افغان ملٹری ہیلی کاپٹروں کی طالبان کی پیش قدمی روکنے کے لیے بمباری جاری ہے،ڈپٹی گورنر عبداللہ دانشے کے مطابق کمک پہنچ رہی ہےطالبان کوصوبائی دار الحکومت پرقبضہ نہیں کرنےدینگے ۔

مزید خبریں :