انٹرٹینمنٹ
30 ستمبر ، 2015

فلم’’ایلوِن اینڈ دی چپمنکس- دی روڈ چِپ‘‘کا ٹریلر جاری

فلم’’ایلوِن اینڈ دی چپمنکس- دی روڈ چِپ‘‘کا ٹریلر جاری

لاس اینجلس ...... ہالی وڈ کی کامیڈی سے بھرپور نئی لائیو ایکشن اینیمیٹیڈ فیملی فلم ’’ایلوِن اینڈ دی چپمنکس- دی روڈ چِپ‘‘ کاٹریلر منظرِ عام پر آگیا ہے۔

ہدایتکاروالٹ بیکر کی ہدایا ت میں بننے والی ’’ایلِون اینڈ دی چپمنکس‘‘(Alvin and the Chipmunks) سلسلے کی اس چوتھی کڑی کی کہانی میں تین چپمنکس دوست، دشمن کی تلاش میں ایک انوکھا مشن لِئے روڈ ٹرپ پر نیو یارک سٹی پہنچ جاتے ہیں جسے انجام دینے کیلئے چپمنکس کے پاس صرف تین دن کا وقت ہوتا ہے۔

اپنے مشن کے دوران تینوں دوست اپنی نٹ کھٹ نادانیوں سے بار بار مشکلات کھڑی کر دیتے ہیں لیکن پھر بھی خوش ہی نظر آتے ہیں۔

روز بیڈیسیریئن اورجینیس کارمین کی جانب سےمشترکہ طور پر بنائی گئی ایڈونچر اور ڈرامے سے بھرپور اس فلم میں مختلف کرداروں کے لئے مکالمے ہالی وڈ کے نامور اداکارجیسن لِی، بیلا تھرون،جسٹن لانگ،ٹونی ہالے، میتھیؤ گرے، کمبرلی ولیئم اور جیسی میکارتھنی کی آوازوں میں ریکارڈ کئے گئے ہیں۔

فاکس 2000پکچرز کی تیار کردہ اس تھری ڈی فلم کے انوکھے، مزاحیہ اور دلچسپ کرداردیکھنے والوں کو ہنسا ہنساکر لوٹ پوٹ کر دینگے ۔ یہ فلم ٹوینٹیتھ سنچری فاکس کے تحت23دسمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنائی جائےگی۔

واضح رہے کہ ہالی وڈ کی مشہور اینیمیٹڈ فلم Alvin and the Chipmunksکے مداح دنیا بھر میں پائے جاتے ہیں جنہوں نے اس فلم کو کامیابی سے ہم کنار کراتے ہوئےاسے باکس آفس پر بلاک بسٹر فلم کا درجہ دلایا ہے۔

مزید خبریں :