پاکستان
01 اکتوبر ، 2015

بی اے ، بی کام پرائیوٹ رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان

بی اے ، بی کام پرائیوٹ رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان

کراچی.......جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیے کے مطابق بی اے،بی کام اوربی او ایل پرائیوٹ کے رجسٹریشن فارم اور امپرومنٹ آف ڈویژن بی اے،بی کام اور بی ایس سی کیلئے فارم جمع کرانے کی تاریخ کااعلان کردیا گیا ہے۔

جامعہ کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ طلبہ اپنے رجسٹریشن فارم 3ہزار 4سو روپے فیس کے ساتھ12 اکتوبر تک سلورجوبلی گیٹ جامعہ کراچی پر جمع کراسکتے ہیں۔ مضمون کی تبدیلی کیلئے بھی انہی تاریخوں میں 7سو روپے فیس کے ساتھ فارم جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

مزید خبریں :