کھیل
01 اکتوبر ، 2015

ویمنز ٹی 20:پاکستان نے بنگلا دیش کیخلاف سیریزاپنے نام کرلی

ویمنز ٹی 20:پاکستان نے بنگلا دیش کیخلاف سیریزاپنے نام کرلی

کراچی.....دوسرے ٹی 20میچ میں پاکستان ویمنزٹیم نے بنگلا دیش کو34رنز سے شکست دے کر سیریزدو۔صفر سے جیت لی،115رنز کے ہدف کے تعاقب میں مہمان ٹیم 80رنز بناسکی۔

گرین شرٹس کی کپتان ثنا میر نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان ٹیم کو جلد ہی نقصان اٹھانا پڑا،جویریہ خان صرف 2رنز بناکر پویلین لوٹ گئیں، اس وقت پاکستان کا مجموعی اسکور15رنز تھا۔

مرینہ اقبال اور بسمہ معروف نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 32رنز بنائے ، اس موقع پرمرینہ خان 33رنز کی اننگز کھیل کر آئوٹ ہوگئیں، اس کے بعد وقفے وقفے سے وکٹ گرنے کا سلسلہ جاری رہا اور پاکستان ٹیم مقررہ 20اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 114رنز بناسکی۔ یوں مہمان ٹیم کو میچ جیتنے کیلئے 115رنز کا ہدف ملا ہے۔

بنگلادیش کی طرف سے ناہیدہ اختر نے 2جبکہ سلمیٰ خاتون اور لتا موندل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں بنگلادیشی ٹیم کا آغاز اچھا نہیں تھا اور صرف پانچ رنز پر اس کی پہلی وکٹ گرگئی، اس کے بعد وکٹیں سوکھے پتوں کی طرح گرتی چلی گئی اور مہمان ٹیم مقررہ 20اوورز میں 7وکٹوں کے نقصا ن پر 80رنز بناسکی۔رومانہ احمد 27رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔

پاکستان کی طرف سے سمعیہ صدیق اور ندا ڈار نے دو، دو جبکہ ثنا میر نے ایک وکٹ حاصل کی۔ پہلے ٹی20میچ نے پاکستان وومن ٹیم نے بنگلادیش کو 28رنز سے شکست دی تھی۔

مزید خبریں :