01 اکتوبر ، 2015
نیویارک.......بھارت ہٹ دھرمی سےبازآنےکوتیارنہیں ، بھارتی وزیرخارجہ سشماسوراج نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سےخطاب کرتےہوئے کہاہے کہ وزیراعظم نوازشریف نے کل 4 تجاویز پیش کیں، ہم کہتے ہیں ایک ہی تجویز کافی ہے، ہماری ایک ہی تجویز ہے کہ دہشتگردی چھوڑیے، مذاکرات کیجیے۔
سشما سوراج کا کہنا ہے کہ یقین دلاتی ہوں کہ مذاکرات سے حل نکلا تو بھارت تمام حل طلب معاملات سلجھانے کے لیے تیارہے، دہشتگردوں میں اچھے برے کا فرق نہیں کرنا چاہیئے، دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔
بھارتی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ جو ملک دہشتگردوں کو پناہ اور ہتھیار فراہم کرتے ہیں ان کے خلاف عالمی برادری کو کھڑا ہوناپڑے گا، بھارت پاکستان سے تمام حل طلب معاملات مذاکرات کے ذریعے سلجھانے کے لیے تیار ہے، دہشتگردی کو ریاستی پالیسی کے طور پر اختیار کیا جانا قبول نہیں۔