دنیا
02 اکتوبر ، 2015

اسرائیلی وزیراعظم کا امریکا میں اطالوی ریستوران میں ڈنر منسوخ

اسرائیلی وزیراعظم کا امریکا میں اطالوی ریستوران میں ڈنر منسوخ

نیویارک.......نیویارک کے ایک ریستوران میں اسرائیلی وزیراعظم نے اپنا ڈنر محض اس وجہ سے منسوخ کردیا کہ پاکستانی وزیراعظم نوازشریف بھی اسی ریسٹورنٹ میں ڈنرکے لیے موجود ہیں۔

امریکی اخبارکی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران نیویارک میں موجود پاکستانی وزیراعظم نے منگل کی رات ایک اطالوی ریستوران میں ڈنر کیا۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی ٹیم نے بھی وہاں پر میزیں بک کروائی تھیں۔

ذرائع نے بتایا کہ جب نیتن یاہو کو پتا چلا کہ پاکستانی رہنما نے وہاں میزیں بک کرائی ہیں تو انھوں نے اپنا پروگرام منسوخ کر دیا، تاہم ریستوران والوں کو اس منسوخی کی وجہ سیکیورٹی خدشات بتائے۔

ریستوران Serafina میں ایک عینی شاہد کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے اپنی اہلیہ اور دیگر دس افراد کے ساتھ ریستوران کے سیکنڈ فلور پر تین گھنٹے گزارے جب کہ ان کی سیکورٹی پر مامور افراد دو الگ الگ میزوں پر موجود تھے۔ان کی دعوت میں کسی بھی قسم کی شراب یا گوشت نہیں تھا۔

انھوں نے وہاں پیزا کھایا اور سوڈا نوش کیا۔ انھوں نے میٹھے میں سیب کے سموسے(ایپل پائی)،پنیر کیک اور چاکلیٹ سوفلے تناول کیا۔ انھوں نے اطالوی کیکTiramisu لینے سے انکار کر دیا کیونکہ اس میں الکحول کی آمیزش ہوتی ہے۔ جب وہ ریستوران سے رات ساڑھے دس بجے ر خصت ہونے لگے تو نواز شریف اور ان کی اہلیہ نے عملے سے اطالوی میں بات کی اور انہیں”گرازی“ بولا۔

نیتن یاہو کی طرف کے ایک ذریعے کا کہنا تھا جب انہیں پتہ چلا کہ پاکستانی رہنما بھی ریستوران میں موجود ہیں تو انھوں نے وہاں نہ جانے کا فیصلہ کیا۔ نیتن یاہو کی سیکورٹی دنیا میں سب سے بہترین ہے۔ ذرائع نے کہا کہ 2014میں نواز شریف نے غزہ تنازع پر کہا تھا کہ دنیا کو اسرائیل کو ننگی اور سفاکانہ جارحیت سے روکنا ہوگا۔

مزید خبریں :