پاکستان
03 اکتوبر ، 2015

ڈاکٹر نوشاد شیخ ڈاو یونیورسٹی کے وائس چانسلر تعینات

 ڈاکٹر نوشاد شیخ ڈاو یونیورسٹی کے وائس چانسلر تعینات

کراچی.......گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد نے ڈاکٹر نوشاد شیخ کو ڈاو یونیورسٹی کا وائس چانسلر تعینات کردیا۔ترجمان گورنر ہاوس کے مطابق ڈاکٹر نوشاد شیخ کی تقرری 4 برس کے لیے کی گئی ہے۔یہ عہدہ ڈاکٹر مسعود کی مدت ملازمت مکمل ہونے کے بعد خالی تھا۔

سرچ کمیٹی اور وزیر اعلیٰ سندھ کی سفارش پر گورنر سندھ نے ڈاکٹر نوشاد کی تقرری کی منظوری دی۔

مزید خبریں :