03 اکتوبر ، 2015
لندن ......وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ بھارت سمجھ لے الزام تراشی سے معاملات زیادہ دیر تک نہیں چلائے جاسکتے،پراکسی وار ختم ہونی چاہئے،آج نہیں تو کل بھارت کو امن کی طرف آنا پڑے گا۔
لندن سے وطن روانگی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ امید ہے پاکستان میں را کی مداخلت کے ثبوت سے اثر پڑے گا ،آج نہیں تو کل بھارت کو امن فارمولا ماننا ہی پڑے گا ۔
وزیراعظم نوازشریف نے مزید کہا کہ بھارت ان تجاویز پر غور کرے جو انہوں نے جنرل اسمبلی میں پیش کی ہیں کیونکہ الزام تراشی سے معاملات کو زیادہ دیر تک چلا یا نہیں جاسکتا ۔
نوازشریف کے مطابق پاکستان میں بھارتی مداخلت سے متعلق اقوام متحدہ کو ٹھوس ثبوت دئیے ہیں ، ڈوزئیر کا اثر پڑے گا۔
بے نظیر بھٹو قتل کیس میں گواہ مارک سیگل کے پرویز مشرف پر الزامات سے متعلق سوال پر وزیراعظم صرف مسکرائے اور کوئی تبصرہ نہ کیا۔