21 مئی ، 2012
کراچی… سندھ ہائی کورٹ نے رحمان ملک، نبیل گبول اور چوہدری اسلم کے خلاف ماورائے عدالت قتل کا مقدمہ درج کرنے کا سیشن عدالت کا حکم معطل کردیا ہے۔لیاری کے تھانہ چاکیواڑہ کے رہائشی نوجوان ثاقت عرف سخی اللہ کو یکم اپریل کو اغوا کرکے قتل کیا گیا تھا۔ اہل خانہ نے چوہدری اسلم، نبیل گبول اور رحمان ملک نے ثاقب کے اغوا اور قتل میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا تھا۔ متوفی کی خالہ بلقیس خانم کی درخواست پر ایڈیشنل سیشن جج ساوتھ عبدالرزاق نے پولیس کوحکم دیا تھا کہ اگر کیس بنتا ہے تو ثاقب کے قتل کی ایف آئی اران تین افراد کے خلاف درج کی جائے۔ آج اس حکم کے خلاف چوہدری اسلم کی درخواست پر سندھ ہائی کورٹ کے ایک دوو رکنی بنچ نے ماتحت عدالت کا حکم معطل کرتے ہوئے مدعا علیہان کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔