04 اکتوبر ، 2015
نیویارک........سمندری طوفان جوکن کی آمد سے قبل ہی امریکا کی مشرقی ریاستیں پانی میں ڈوب گئیں ، شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث چار افراد ہلاک ہو گئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق رکارڈ بارش اور سیلاب کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں ۔ سڑکیں اور گلیاں پانی میں ڈوب گئی ہیں ۔ جبکہ طوفان کے باعث مختلف حادثات میں چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔ صدر باراک اوباما نے جنوبی کیرولائنا میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظر ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔