پاکستان
21 مئی ، 2012

متنازع ریمارکس پر سندھ اسمبلی میں چوہدری نثار طلب

متنازع ریمارکس پر سندھ اسمبلی میں چوہدری نثار طلب

کراچی… سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے استحقاق نے اپوزیشن لیڈرچوہدری نثار کو 29 مئی کو طلب کرنے کے لئے اسپیکر صوبائی و قومی اسمبلی کوتحریری درخواست بھیج دی ہے جبکہ صوبائی وزیرقانون کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار پیش نہ ہوئے توانہیں سزا بھی سنا سکتے ہیں۔ سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے استحقاق کا اجلاس ممبران کی تعداد پوری نہ ہونے کی وجہ سے موخر کردیا گیا۔اس موقع پرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرقانون ایاز سومرو کا کہنا تھا مسلم لیگ ن وزیراعظم کو نہیں مانتی تو ہم بھی چوہدری نثار کو قائد حزب اختلاف نہیں مانتے۔ ان کا کہنا تھا عمران ظفر لغاری کی تحریک استحقاق پر سندھی ٹوپی سے متعلق اشتعال انگیز بیان پر کمیٹی نے چوہدری نثار کو طلب کیا تھا لیکن وہ حاضر نہیں ہوئے۔انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار کو سندھ کے عوام سے معافی مانگنا چاہیے۔ ایاز سومرو نے کہا کہ چوہدری نثار پیش نہ ہوئے تو گرفتاری کے احکامات جاری کئے جائیں گے اور غیرحاضری پر چھ ماہ کی سزا بھی ہوسکتی ہے۔

مزید خبریں :