پاکستان
04 اکتوبر ، 2015

لاہور میں ٹریفک وارڈن کا خاتون ڈرائیور سے جھگڑا

لاہور میں ٹریفک وارڈن کا خاتون ڈرائیور سے جھگڑا

لاہور.......لاہورکےعلاقےمزنگ چورنگی کےقریب ٹریفک وارڈن کا خاتون ڈرائیور سےجھگڑاہو گیا،راہگیروں اورمقامی لوگوں کی بڑی تعداد نےٹریفک وارڈن کےخلاف احتجاجی مظاہرہ کیاجس سےٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا۔

عینی شاہدین کےمطابق فیروزپورروڈ پر ٹریفک وارڈن نےخاتون ڈرائیورنسرین بی بی کو سیفٹی بیلٹ نہ لگانےپر روکا،جس پر دونوں کے درمیان پہلےتلخ کلامی اور پھرجھگڑا شروع ہو گیا۔ خاتون نے الزام لگایا کہ ٹریفک وراڈن نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایاہے۔

واقعےکےبعد راہگیروں اور مقامی لوگوں کی بڑی تعداد وہاں جمع ہو گئی،جنہوں نے ٹریفک وارڈن کے خلاف احتجاج کیا۔ اس دوران ٹریفک بھی درہم برہم ہو کر رہ گئی،جبکہ ٹریفک وارڈن وہاں سےغائب ہوگئے،کچھ دیربعدمظاہرین پُرامن طورپر منتشر ہو گئے۔

مزید خبریں :