04 اکتوبر ، 2015
لاہور........ نون لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ گالیاں دے کر شہریوں کو مشتعل کیا جاسکتا ہے، ووٹ نہیں لیے جاسکتے، اچھا ہوتا کہ عمران خان کرکٹ کی بہتری کے لیے ہی کام کرتے۔
مسلم لیگ نون نے پنڈال سمن آباد لاہور میں سجایا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان کو خیبرپختونخوا کی حکومت ملی، وہ وہاں جاتے ہی نہیں، عمران خان خدمت کی بنیاد پر مقابلہ کریں۔
سعد رفیق کا کہنا تھا کہ لاہور کے شیر جاگتے ہیں تو گیدڑ بھاگتے ہیں، لاہور کی گلیاں کوچے ہمارے ہیں،تحریک انصاف کی طرف بیان داغتے ہوئے بولے کہ ایک طرف یہ لوگ استعفےدیتےہیں پھرواپس لینےکےلیےمنتیں کرتےہیں، عمران خان نے ووٹ استعفوں کے نذر کردیے اور لوگوں کا اعتماد کھویا،الیکشن میں نوٹ ہاریں گے، ووٹ جیتیں گے۔