04 اکتوبر ، 2015
لاہور....... لاہور کے حلقے این اے ایک سو بائیس سے امیدوار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ن لیگ کے شیر اپنی نشست کا دفاع کرنے کے لیے تیار ہیں، عمران خان کو 2 بار اس حلقے سے شکست دی ہے،پیسوں سے الیکشن جیتے جاتے تو علیم خان کبھی نہ ہارتے، 11 اکتوبر کے بعد عمران خان پھر دھاندلی کی شکایت کریں گے۔
لاہور کے علاقے سمن آباد میں مسلم لیگ نون کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ایاز صادق کا کہنا تھا کہ عمران خان کو یہاں دو بار شکست دی ،اب ہار دیکھ کر عمران خان کی ٹانگیں لڑکھڑا رہی ہیں،ہم عمران خان کو یوسی اور وارڈ کی سطح تک لے آئے۔