پاکستان
04 اکتوبر ، 2015

جامعات سے متعلق گورنر سندھ کے اختیارات محدود کرنے کا فیصلہ

جامعات سے متعلق گورنر سندھ کے اختیارات محدود کرنے کا فیصلہ

کراچی.......سندھ حکومت نے جامعات سے متعلق گورنر کے اختیارات محدود کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔یہ فیصلہ گورنرسندھ کی جانب سے وزیراعلیٰ کی ایڈوائس کو نظراندازکرکے ڈاؤ یونیورسٹی میں اپنی مرضی کا وائس چانسلر لگانے کے بعد کیا گیا ہے ۔

جنگ کے رپورٹر سید محمد عسکری کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا ۔ شرکا نے جامعات کے معاملات میں گورنر سندھ کی جانب سے وزیر اعلیٰ کی ایڈوائس کو مسلسل نظر انداز کرنے پر تشویش کا اظہار کیا۔

اجلاس میں طے کیا گیا کہ گورنرسندھ سے کہا جائے گا وہ نوشادشیخ کو ہٹاکروزیراعلیٰ اور تلاش کمیٹی کی ایڈوائس کے مطابق سعیدقریشی کو ڈاؤیونیورسٹی کا وائس چانسلر مقرر کریں ۔

اجلاس میں طے پایا کہ جامعات کے ڈینز اور اراکین سنڈیکیٹ کے تقرر کے اختیارات بھی گورنر سے لے کر وزیراعلیٰ سندھ کو منتقل کردیئے جائیں ۔ جامعات میں ریٹائرڈ پروفیسرز اور دیگر عملے کو دوبارہ ملازمت دینے کا اختیار بھی وزیر اعلیٰ کو مل جائے گا۔ گورنر کو قائم مقام وائس چانسلر مقرر کرنے کا اختیار بھی نہیں ہوگا۔

مزید خبریں :