04 اکتوبر ، 2015
مکہ.......منیٰ حادثے میں شہید دو پاکستانیوں کی میتیں کل پاکستان لائی جائیں گی۔ کرین حادثے کے 4 زخمیوں کو کوئٹہ پہنچادیا گیا۔
چیف حج کو آرڈی نیٹر کیپٹن انور عادل کے مطابق مخدوم اسد مرتضیٰ کی میت پرواز نمبر پی کے 732 سے کراچی اور محمد افراہیم کی میت پی کے 760 سے لاہور پہنچائی جائے گی ۔
انور عادل کے مطابق منیٰ حادثے کے شہدا کی میتیں بلامعاوضہ پاکستان منتقل کی جا رہی ہیں ۔ دوسری جانب کرین حادثے کے 4زخمی جدہ سے پرواز نمبر پی کے 6378 کے ذریعے کوئٹہ پہنچا دیئے گئےہیں۔