پاکستان
04 اکتوبر ، 2015

پی آئی اے پائلٹوں کی نوکری لازمی سروس میں شامل کرنے پر غور

پی آئی اے پائلٹوں کی نوکری لازمی سروس میں شامل کرنے پر غور

کراچی....... قومی ایئر لائن کے پائلٹوں کی نوکری لازمی سروسز میں شامل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ اگر اس پر عمل ہوگیا تو پائلٹ ہڑتال نہیں کرسکیں گے۔

ہوا میں اڑنے والوں کو زمین پر لانے کی حکمت عملی تیار کرلی گئی۔ حکومت نے قومی ایئرلائن کےپائلٹوں کی نوکری لازمی سروسزمیں شامل کرنےپرغور شروع کردیا ہے جس کے بعد پائلٹس کو من مانی کرنے کا موقع نہیں مل سکے گا اور آئے دن ہڑتال کی چھٹی کرنے والوں کو لازمی حاضر سروس ہونا پڑے گا۔

یہی نہیں بلکہ حکومت بیرون ممالک سے بھی پائلٹس لانےپرغور کر رہی ہے۔ اس وقت پی آئی اے کےسینیئرپائلٹس تنخواہ کی مد میں ساڑھے پندرہ لاکھ روپے سے زائد وصول کررہےہیں، جبکہ سرکاری طور پر سالانہ تین ارب روپےسےزائد پائلٹوں کی سہولیات کی فراہمی پرخرچ کیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اگر پائلٹس کے مطالبات مان لیے گئے تو خزانے پرمزید بوجھ بڑھےگا۔

مزید خبریں :