پاکستان
04 اکتوبر ، 2015

کراچی میں دہشتگردی ختم کرکے امن قائم کردیا، آئی جی سندھ

کراچی میں دہشتگردی ختم کرکے امن قائم کردیا، آئی جی سندھ

کراچی.......آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی میں بھتا خوری ، ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردی ختم کرکے امن قائم کردیا گیا ہے ۔آپریشن کسی سیاسی جماعت کےخلاف نہیں ،القاعدہ اور را کے خلاف کیا جارہا ہے ۔

ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر حیدرآباد میں شہید پولیس اہل کاروں کے ورثاء میں امدادی چیک تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے کہا کہ سندھ پولیس کے جوانوں اور افسران نے اپنی جانوں کی قربانیاں دے کر کراچی اور سندھ میں امن قائم کیا ہے۔کراچی میں القاعدہ اور را کے دہشت گردوں کوگرفتارکرنا بڑی کامیابی ہے ۔

مزید خبریں :