پاکستان
04 اکتوبر ، 2015

نجی اسکولوں کی من مانی پر والدین اور طلبہ سراپا احتجاج

نجی اسکولوں کی من مانی پر والدین اور طلبہ سراپا احتجاج

کراچی........نجی اسکولوں کی جانب سے فیسوں میں اضافے کے خلاف کراچی میں والدین اور طلبا نے سی ویو پر احتجاجی ریلی نکالی ۔ ان کا مطالبہ تھا کہ 2005 کے قانون پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے ۔

ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی والدین نجی اسکولوں کی من مانی سے پریشان ہیں ، نجی اسکولوں نے یکدم فیسوں میں کئی گناہ اضافہ کردیا جس پر والدین اور طلبا سراپا احتجاج ہیں ۔

احتجاجی ریلی کے شرکاء کا مطالبہ تھا کہ حکومت نجی اسکولوں کو چھوٹ دینے کے بجائے 2005 کے قانون پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔

مزید خبریں :