05 اکتوبر ، 2015
اسلام آباد.....سانحہ منیٰ میں لاپتاہونے والی زہرہ بی بی کی شہادت کی تصدیق ہوگئی،وزارت مذہبی امور نے ورثا کو اطلاع دے دی ۔
زہرہ بی بی کا تعلق تحصیل وہاڑی سے ہے،اہل خانہ کے مطابق زہرہ بی بی فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے اپنے بیٹے آفتاب احمد کے ہمراہ گئی تھیں جہاں منیٰ میں بھگڈر کے دوران وہ لاپتہ ہوگئیں،تاہم اس سانحہ میں ان کے بیٹے محفوظ رہے۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق زہرہ بی بی کی تدفین جنت البقیع میں کردی گئِ ہے،جبکہ تحصیل دیر کے علاقہ جیکٹ داروڑہ سے تعلق رکھنے والے ایک اور حاجی گل نزیر ابھی تک لاپتہ ہیں۔