پاکستان
05 اکتوبر ، 2015

لاہور ضمنی انتخابات : جماعت اسلامی نے پی ٹی آئی کی باضابطہ حمایت کردی

لاہور ضمنی انتخابات : جماعت اسلامی نے پی ٹی آئی کی باضابطہ حمایت کردی

لاہور .....جماعت اسلامی لاہور کے امیر میاں مقصود نے این اے 122اور پی پی 147پر تحریک انصاف کے امیدواروں کی حمایت کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔

منصورہ میں پی ٹی آئی کے رہنما چوہدری سرور کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہماری ترجیح بلدیاتی انتخابات ہیں،جو جماعت ہمیں بلدیاتی انتخابات میں ایڈجسٹ کرے گی،ہم اسے سپورٹ کریں گے،ہم نے پی ٹی آئی کی حمایت بلدیاتی الیکشن کو سامنے رکھ کر کی ہے۔

چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ این اے 122 کا الیکشن پورے پاکستان کا الیکشن ہے،11اکتوبر ہماری فتح کا دن ہےکیونکہ عوام موجود حکمرانوں سے تنگ ہیںاور تبدیلی چاہتے ہیں۔

انہوں نےکہا کہ الیکشن شفاف ہونے چاہئیں،کسی ایک ادارے کانام بتادیں،جو ن لیگ کی حمایت نہیں کر رہا،ریلوے کے کارکنوں کو دھمکیاں دی جا رہی ہیںکہ ووٹ نہ دیا تو سخت کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے عوام کا کوئی مسئلہ پچھلے30برس میں حل نہیں ہوا،جمہوریت بلدیاتی انتخابات کے بغیر مکمل نہیں ہوسکتی ، کےپی کےپہلی حکومت ہے،جس نےبجٹ کا30فیصد نچلی سطح پر منتقل کیا۔

چوہدری سرورکا کہناتھا کہ پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ پڑھےلکھےمتوسط طبقے کے لوگ الیکشن لڑیں،ضمنی الیکشن میں کئی دینی جماعتیں سپورٹ کر رہی ہیں،24گھنٹوں میں اور بھی خبریں سنیں گے۔

این اے 122 کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے امیدوار عبدالعلیم خان نےکہا کہ انتخابی اخراجات سے متعلق نوٹس صرف مجھے نہیں ملا،سردار ایاز صادق کو بھی ملا ہے۔

مزید خبریں :