05 اکتوبر ، 2015
لاہور.....لاہور ہائی کورٹ نے ریمارکس دئیے ہیں کہ مالی اسکینڈلز کے متاثرین کو ادائیگیاں ہو رہی ہوتیں تو وہ عدالت میں نہ آتے ،نیب خود میں اور پولیس میں فرق رکھے،معاملات کو لٹکانے سے لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہوتا ہے ۔
مختلف اداروں میں مالی اسکینڈلز کے متاثرین نے نیب کی جانب سےانہیں ادائیگیاں نہ کیے جانے کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔ان کا موقف ہے کہ دس سال سے زیادہ عرصہ گزرنے کے باوجود انہیں ادائیگیاں نہیں کی جارہیں۔
سماعت کے دوران ڈی جی نیب نے عدالت میں بیان دیا کہ متاثرین کو قانون کے مطابق ادائیگیاں کی جارہی ہیں ،اس پر جسٹس محمود مقبول باجوہ نے ریمارکس دئیے کہ اگر ادائیگیاں کی جارہی ہوتیں تو لوگ عدالتوں میں کیوں آتے ، نیب پولیس اور خود میں فر ق رکھے ، معاملات کو لٹکانے سے عوامی کی پریشانیوں میں اضافہ ہوتا ہے،عدالت نے مزید کارروائی دو نومبر تک ملتوی کردی۔