پاکستان
05 اکتوبر ، 2015

الطاف حسین آج لندن پولیس اسٹیشن میں پیش ہونگے

الطاف حسین آج لندن پولیس اسٹیشن میں پیش ہونگے

لندن......ایم کیو ایم کے قائد آج منی لانڈرنگ کیس میں لندن پولیس اسٹیشن میں پیش ہوں گے جہاں ان پر فرد جرم عائد کی جا سکتی ہے یا ان کی ضمانت میں توسیع بھی کی جا سکتی ہے ۔ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی مدت ضمانت آج ختم ہورہی ہے وہ سدک پولیس اسٹیشن میں پیش ہوں گے جہاں ان سے ایک بار پھر منی لانڈرنگ سے متعلق پوچھ گچھ کی جائے گی ۔

الطاف حسین کو پہلی بار گزشتہ سال تین جون کو گرفتار کیا گیا ۔ جب اسپیشلسٹ آپریشن یونٹ کے تفتیش کاروں نے کئی گھنٹے تک الطاف حسین کے گھر کی تلاشی لی تھی ۔ الطاف حسین کو ضمانت پر رہائی ملی اور آخری بار رواں سال جولائی میں ضمانت کی مدت میں ایک بار پھر توسیع کی گئی۔

اسکاٹ لینڈ یارڈ الطاف حسین کی رہائش گاہ سے ملنے والی رقم سےمتعلق مسلسل تحقیقات کررہی ہے ،اس کیس میں ایم کیوایم کے دیگر رہنماؤں سمیت 7 افراد نامزد ہیں ۔ یہ جاننے کی کوشش کی جارہی ہے کہ یہ رقم کن ذرائع سے حاصل کی گئی اور اسے کس مقصد کےلیے استعمال کیا جانا تھا۔

مزید خبریں :