05 اکتوبر ، 2015
کراچی........ ممتازصوفی بزرگ عبداللہ شاہ غازی کے سالانہ عرس کی تقریبات کراچی میں شروع ہو گئی ہیں۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے عرس کا افتتاح کیا۔
حضرت عبداللہ شاہ غازی کے 1285ویں عرس کی تقریبات 3 دن تک جاری رہیں گی ،جن شرکت کے لئے عقیدت مندوں کی بڑی تعداد مزار پر پہنچی ہے۔عرس کے موقع پر مزار کے اطراف میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھاکر عرس کی تقریبات کا افتتاح کیا ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سندھ صوفیوں اور ولیوں کی دھرتی ہے،ان بزرگوں نے خطے میں دین اسلام کی تعلیامت کے فرو غ میں شاندار کرردار ادا کیا ۔ اس موقع پر وزیر اعلی سندھ کے مشیر برائے مذہبی امور اور اوقاف ڈاکٹر عبدالقیوم سومرو بھی موجود تھے۔