21 مئی ، 2012
خیرپور …خیرپور میں گھر جلائے جانے پر ایک سال سے انصاف کی امید لئے در بدر کی ٹھوکریں کھانے والے محمدبخش نے خود پر تیل چھڑک کر آگ لگالی۔ پولیس کے مطابق واقعہ ڈی ایس پی آفس کے بالکل سامنے پیش آیا، جہاں محمدبخش نامی شخص نے اچانک خود پر تیل چھڑک کر آگ لگالی، متاثرہ شخص محمد بخش نے بتایا کہ ایک سال قبل کچھ بااثر افراد نے اس کا گھر جلادیا تھا، اور وہ جب سے ہی انصاف کی امید لئے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہا ہے، لیکن بااثر ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی نہیں کی جارہی، متوفی نے بتایا کہ اس نے انصاف نہ ملنے پر مجبوراًیہ قدم اٹھایا،آگ لگنے سے متوفی کے جسم کا 30فیصد حصہ متاثر ہوا ہے جسے طبی امداد دی جارہی ہے۔