پاکستان
05 اکتوبر ، 2015

الطاف حسین سدک پولیس اسٹیشن میں پیش ہوگئے

 الطاف حسین سدک پولیس اسٹیشن میں پیش ہوگئے

لندن........ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین پر منی لانڈرنگ کی فرد جرم لگے گی یا ضمانت کی مدت بڑھائی جائیگی۔ الطاف حسین سدک پولیس اسٹیشن میں پیش ہوگئے۔

الطاف حسین کو پچھلے دروازے سے پولیس اسٹیشن کے اندر لے جایا گیا،سدک پولیس اسٹیشن نے پوچھ گچھ کیلیے اردو مترجم کا بندوبست بھی کرلیا۔الطاف حسین کو بتایا جائیگا کہ پچھلے ایک سال کی تفتیش میں کیا پیشرفت ہوئی۔

تفتیش کی پیشرفت سے آگاہی کے بعد الطاف حسین اپنے قانونی ماہرین سے ملاقات کرینگے۔ الطاف حسین کے ساتھ رہ نما ایم کیوایم ندیم نصرت،محمد انور،فاروق ستار،بیرسٹرسیف،بابرغوری اوردیگررہنما بھی ساتھ ہیں۔ جبکہ برطانوی قانونی ماہرین کی ٹیم بھی سدک پولیس اسٹیشن میں موجود ہے۔

الطاف حسین کو پہلی بار گزشتہ سال تین جون کو گرفتار کیا گیا ۔ جب اسپیشلسٹ آپریشن یونٹ کے تفتیش کاروں نے کئی گھنٹے تک الطاف حسین کے گھر کی تلاشی لی تھی ۔ الطاف حسین کو ضمانت پر رہائی ملی اور آخری بار رواں سال جولائی میں ضمانت کی مدت میں ایک بار پھر توسیع کی گئی۔

اسکاٹ لینڈ یارڈ الطاف حسین کی رہائش گاہ سے ملنے والی رقم سےمتعلق مسلسل تحقیقات کررہی ہے ،اس کیس میں ایم کیوایم کے دیگر رہنماؤں سمیت 7 افراد نامزد ہیں ۔ یہ جاننے کی کوشش کی جارہی ہے کہ یہ رقم کن ذرائع سے حاصل کی گئی اور اسے کس مقصد کےلیے استعمال کیا جانا تھا۔

مزید خبریں :