انٹرٹینمنٹ
05 اکتوبر ، 2015

پیرس فیشن ویک میں امریکی گلوکارہ ریحانہ کی شرکت

پیرس فیشن ویک میں  امریکی گلوکارہ ریحانہ کی شرکت

پیرس ......فرانس کے دارالحکومت پیرس میں آج کل پیرس فیشن ویک کی رنگینیاں عروج پر پہنچی ہوئی ہیں جہاں دنیا بھر سے آئے ہوئےفیشن ڈیزائنرز خواتین کے لئے موسمِ گرما اور موسمِ بہار کے دلکش اور منفرد ملبوسات متعارف کرارہے ہیں۔

اسی مناسبت سے ماڈلز نےمختلف ڈیزائنرز کے تیار کردہ رنگین اور دیدہ زیب لباس میں ریمپ پر جلوے بکھیرے جبکہ جامنی رنگ کے پھولوں سے سجا سیٹ تقریب کو چار چاند لگا رہا تھا۔

Diorنامی فیشن کمپنی کے ان ملبوسات کی نمائش میں ماڈلز نئےاور دلکش ڈیزائنز اور رنگوں کے ملبوسات میں جلوے بکھیر رہی تھیں کہ دوسری جانب مہمانِ خصوصی امریکی گلوکارہ ریحانہ نے فیشن شو میں پہنچتے ہی میڈیا کی توجہ حاصل کر لی ۔ریحانہ گلابی رنگ کے لباس میں نہایت پر کشش دِکھائی دے رہی تھیں۔

مزید خبریں :