دنیا
07 اکتوبر ، 2015

بھارت ،انسانوں کے بعد پرندوں سے بھی بہیمانہ سلوک

بھارت ،انسانوں کے بعد پرندوں سے بھی بہیمانہ سلوک

نئی دہلی ......پرواز کرنا پرندوں کا بنیادی حق ہے، انھیں قید میں نہیں رکھا جانا چاہیے ،لیکن بھارت میں کبوتروں کےساتھ وہ سلوک ہوا، جسے دیکھ کر انسانیت بھی شرما جائے۔

کچھ عرصہ قبل دہلی ہائیکورٹ نےایک مقدمے میں فیصلہ سنایا تھا کہ پرندوں کو ’عزت و وقار کے ساتھ زندگی گزارنے کا بنیادی حق حاصل ہے، ان کے ساتھ ظلم نہیں ہمدردی ہونی چاہیے۔

مگر کانگریس کے کچھ کارکنوں نے اپنی ہی عدلیہ کے فیصلے کے بخئے اُدھیڑ دئے،ہوا یوں کہ ضلع مغربی گوداوری کے گاؤںاُدا پالی Vadapalli میں آندھرا پردیش کانگریس کے صدر این رگھو ویرا ریڈی کا استقبال کیا جا رہا تھا،اس موقع پر پارٹی کےکچھ کارکنوں نے کبوتروں کو دیوالی کے بڑے بڑے پٹاخوں سے باندھا اور پھر انہیں آگ لگا دی۔

پٹاخہ ہوا میں اڑا اور پھٹ گیا، آگ کی تپش سے کبوتر کی بھی جان چلی گئی،اس انسانیت سوزحرکت پرمقامی پولیس حرکت میں آئی اور کانگریس کے کچھ کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

مزید خبریں :