کھیل
07 اکتوبر ، 2015

فنڈز کی قلت کا شکار پاکستانی ویٹ لفٹنگ ٹیم کو بھارتی ویزے مل گئے

فنڈز کی قلت کا شکار پاکستانی ویٹ لفٹنگ ٹیم کو بھارتی ویزے مل گئے

لاہور .....پاکستان ویٹ لفٹنگ ٹیم کو بھارتی ویزے تو مل گئے، لیکن فیڈریشن کے پاس اتنے فنڈز نہیں کہ پوری ٹیم کو بھارت بھیج سکے۔

کامن ویلتھ چمپئن شپ کیلئے پاکستانی ویٹ لفٹنگ ٹیم کے 11رکنی دستے کو بھارتی ویزے مل گئے ہیں لیکن چمپئن شپ میں تمام کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا اظہار نہیں کر پائینگے۔

اس کی وجہ ہےفنڈز کی کمی ہے،فیڈریشن تمام ویٹ لفٹرز کو بھارت بھیجنے کے حق میں نہیں کیونکہ وسائل محدود ہیں ۔

فیڈریشن کے سیکریٹری امجد بٹ کہتے ہیں کہ تمام تر مشکلات کے باوجود ان کی کوشش ہے کہ 5 سے 6 لفٹرز کو بھارت ضرور بھیجا جائے۔
کامن ویلتھ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ 11 سے 16 اکتوبر تک پونے میں ہو گی۔

مزید خبریں :