07 اکتوبر ، 2015
لندن .....ریڈ کارپٹ اب صرف فلم کے پریمئیر یا فیشن شو تک ہی محدود نہیںبلکہ کھیلوں کے مقابلوں میں بھی اب ریڈ کارپٹ تیزی سے مقبول ہو رہا ہے ۔
ٹینس اور گولف کی کھلاریوں نےایونٹس کیلئے ریڈکارپٹ پر اداکارائوں اور ماڈل گرلز کی طرح جلوئے بکھرے،چائنا ٹینس میں ایک دوسرے کے مدمقابل پلیئرز یہاں بھی دلکشی اور اپنے اسٹائل کے باعث منفرد نظر آئیں۔
اس طرح کچھ مناظر لیڈیز گولف کے ملائیشیا ریڈکارپٹ پر بھی دیکھنے کو ملے ،اسپورٹس کے ریڈ کارپٹ کی وجہ سے خواتین کھلاڑی بھی ماڈلنگ کیلئے پرکشش معامدے حاصل کرنے میں کامیاب ہورہی ہیں۔