08 اکتوبر ، 2015
اسلام آباد......پبلک اکاونٹس کمیٹی نے کہا ہے کہ ہائیرایجوکیشن کمیشن کامسیٹس کی ڈگریوں کی تصدیق کرے گا لیکن لنکاسٹر کی ڈگریوں کی تصدیق نہیں کرے گا، مستقبل میں کوئی بھی یونیورسٹی ایچ ای سی کے این او سی کے بغیر دہری ڈگری پروگرام شروع نہیں کرسکتی ۔
قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی زیر صدارت اسلام آبادمیں پبلک اکاونٹس کمیٹی کے اجلاس میں ایچ ای سی اور کامسیٹس کے درمیان تنازع پرغورکیاگیا۔ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ کامسیٹس تین ماہ کے اندر لنکاسٹر یونیورسٹی سے خود کو تسلیم کرائے اور طلبہ کو ڈگری دے، ایچ ای سی کامسیٹس کی ڈگریوں کی تصدیق کرے لیکن لنکاسٹر کی ڈگریوں کی تصدیق نہ کرے۔