کھیل
10 اکتوبر ، 2015

بلال آصف کے بولنگ ایکشن کا جائزہ کمیٹی پیر کو لے گی

بلال آصف کے بولنگ ایکشن کا جائزہ کمیٹی پیر کو لے گی

لاہور........آف اسپنر بلال آصف کے بولنگ ایکشن کا جائزہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی الیگل بولنگ ریویو کمیٹی پیر کو لے گی جس کے بعد ان کے بائیو میکنک ٹیسٹ کی تاریخ کا فیصلہ کیا جائے گا۔

زمبابوے کے خلاف تیسرے ون ڈے میں بلال آصف نے پانچ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جس میں ان کی ان کی آف اسپن اور کیرم بال زمبابوین بیٹسمینوں کو سمجھ نہ آئی۔میچ کے اختتام پر امپائرز نے بلال آصف کا بولنگ ایکشن میچ ریفری کو رپورٹ کیا۔

ویڈیو دیکھنے کے بعد بلال آصف کےبولنگ ایکشن کو مشکوک قرار دے دیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی الیگل بولنگ ریویو کمیٹی بلال آصف کا ایکشن کا جائزہ پیر کو لے گی جس کے بعد ان کا بائیو میکنک ٹیسٹ کروایا جائےگا۔

امکان ہے بلا ل آصف کا ٹیسٹ 19 یا 20 اکتوبر کو ہوگا۔پی سی بی چنئی اور لافبرو میں یہ ٹیسٹ کروانے کا ارادہ رکھتاہے۔

مزید خبریں :