22 مئی ، 2012
شکاگو. . . . . صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابرنے کہا ہے یہ تاثر غلط ثابت ہوا کہ صدر یہاں نیٹو رسد کھولنے آئے ہیں۔ صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابرنے امریکا میں پاکستانی سفیر شیری رحمن کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صدر نے واضح کیا کہ ہم اپنی پارلیمنٹ کی قرار داد کے پابند ہیں۔صدارتی ترجمان کا کہناتھا کہپاک ترک صدر ملاقات میں افغانستان میں امن و استحکام پر گفتگو ہوئی، ترک صدر سے ملاقات میں صدر آصف علی زرداری نے افغانستان میں امن پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان جب تک بینکوں کا قیام نہیں ہوگا تجارت آسان نہیں۔بھارت کے ساتھ بہتر تجارتی تعلقات کیلئے مسلم لیگ(ن)ہمارے ساتھ ہے۔