22 مئی ، 2012
شکاگو. . . . .وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ نیٹو کانفرنس میں صدرزرداری نے ملکی خود مختاری کی بات کی۔شکاگو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ضرورت ہے کہ دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات استوار کرے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا دونوں افغانستان میں امن و استحکام چاہتے ہیں۔وزیرخارجہ نے کہا کہ صدر زرداری کا نیٹو کانفرنس میں شرکت کا پروگرام 48 گھنٹے قبل طے ہوا، مصروفیات کے باعث صدر زرداری کی اوباما سے ملاقات نہیں ہو سکی۔