دنیا
22 مئی ، 2012

بھارت:مسافر ٹرین اور مال گاڑی میں تصادم،14افراد ہلاک

بھارت:مسافر ٹرین اور مال گاڑی میں تصادم،14افراد ہلاک

نئی دہلی… بھارتی ریاست اندھرا پردیش میں مسافرٹرین کی مال گاڑی سے ٹکرکے نتیجے میں 14افراد ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے اننت پور ڈسٹرکٹ میں ہوگلی سے بنگلور جانے والی ہمپی ایکسپریس کھڑی ہوئی مال گاڑی سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں اب تک 14 افراد ہلاک ہو چکے جبکہ درجنوں زخمی ہیں۔ مقامی وقت کیمطابق حادثہ مقامی وقت صبح 4 بجے کے قریب پیش آیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق زیادہ تر اموات بوگیوں میں آگ لگنے کی وجہ سے ہوئیں۔

مزید خبریں :