پاکستان
22 مئی ، 2012

کراچی:مختلف واقعات میں دو خواتین ہلاک

کراچی… کراچی کے علاقے ناظم آباد عرفات ٹاوٴن میں شوہر نے گھریلوں تنازے پر بیوی کو قتل کردیا جبکہ ماری پور کے علاقے سے ایک خاتون کی لاش ملی ہے ۔ پولیس کے مطابق ناظم آباد کے علاقے عرفات ٹاوٴن میں شوہر نے گھریلوں تنازے پر بیوی کو چھوریوں کے وار کر کے قتل کر دیا جس کے بعد ملزم نے تھانہ تیموریہ میں خود کو گرفتاری کے لئے پیش کر دیا۔جبکہ ماری پور کے علاقے مشرف کالونی میں ایک نامعلوم خاتون کی لاش ملی ہے مقتولہ کو گولی مار کر قتل کیا گیا ہے پولیس نے لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کر دیا ہے ۔

مزید خبریں :