22 مئی ، 2012
بماکو… مالی کے دارالحکومت بماکو میں مظاہرین نے عبوری صدر کے دفتر پر دھاوا بول دیا۔ صدر کو زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔مقامی اسپتال کے مطابق نگراں صدر Traore کو احتجاج کے دوران سر پر چوٹ آئی جس کی وجہ سے وہ بیہوش ہوگئے تھے۔۔قبائلی حکمرانوں کی جانب سے صدر Traore کے اقتدار میں رہنے کے ثالثی سودے پر ناراض ہو کر حملہ کیا گیا تھا۔