پاکستان
22 مئی ، 2012

ترک وزیراعظم کی گیلانی سے ملاقات، معاہدوں پر دستخط

ترک وزیراعظم کی گیلانی سے ملاقات، معاہدوں پر دستخط

اسلام آباد… پاکستان اور ترکی کے وزراء اعظم نے سرمایہ کاری، تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے کا عزم ظاہر کیا ہے جبکہ دونوں ممالک نے اس حوالے سے نو ایم او یوز، معاہدوں اور پروٹوکولز پر دست خط بھی کردئے ہیں ۔ ترک وزیراعظم طیب اردگان ، اسلام آباد میں پرائم منسٹر ہاوٴس پہنچے تو انکے پاکستانی ہم منصب یوسف رضا گیلانی نے انکا پرجوش استقبال کیا، دونوں وزراء اعظم میں ملاقات کے بعد دونوں کی سربراہی میں پاک ترک تعاون کونسل کا اجلاس ہوا، اس کے بعد دونوں ممالک میں تعاون کے مختلف دستاویز پر دست خط کئے گئے، اس میں باہمی سرمایہ کاری کے فروغ اور تحفظ کا معاہدہ شامل ہے، جو ایم او یو طے پائے ان میں عالمی روڈ ٹرانسپورٹ رابطوں، توانائی کے قابل تجدید ذرائع میں تعاون، کراچی میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا منصوبہ، اعلی جامعات میں ٹیکنوپولس شعبے میں تعاون اور شہری آبادی کی ترقی کے موضوع شامل ہیں، دونوں ممالک نے نیشنل آرکائیو کے تبادلہ کیلئے ایک پروٹول پر بھی دست خط کئے، پاک ترک وزارت کمیشن کی سفارشات اور اعلی سطح کی تعاون کونسل کیا علامیہ پر بھی اس موقع پر دست خط کئے گئے۔

مزید خبریں :