پاکستان
22 مئی ، 2012

جنوبی پنجاب ، بجلی کی لوڈشیدنگ کا دورانیہ 20 گھنٹے تک جا پہنچا

ملتان … ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں بجلی کی لوڈشیدنگ کا دورانیہ بڑھ کر 20 گھنٹے تک جا پہنچا ہے ملتان شہر میں 12 گھنٹے جبکہ اسکے نواحی علاقوں میں 16 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جنوبی پنجاب کے دیگر اضلاع خانیوال،لودھران ،وہاڑی اور مظفر گڑھ میں 18 گھنٹے جبکہ ان کے نواحی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 20 گھنٹے تک جا پہنچا ہے لوڈشیڈنگ کی طویل بندش کے باعث محنت کش طبقہ اور چھوٹے تاجر بری طرح متاثر ہو رہے ہیں میپکو حکام کے مطابق ملتان ریجن میں 1200 میگاواٹ کی کمی کا سامنا ہے جب تک اس شاٹ فال میں کمی نہیں آئے گی بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کرنا ممکن نہیں ہے۔

مزید خبریں :