15 اکتوبر ، 2015
واشنگٹن......... امریکی صدر براک اوباما نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب پاکستانی کارروائی کا اعتراف کیا ہے۔ براک اوباما کا کہنا ہے کہ پاکستانی کارروائیوں سےالقاعدہ پردبائو پڑا،اس کےارکان افغانستان آ گئے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ تمام فریقین سے کہوں گا کہ طالبان گروپوں کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں، اگلے ہفتے وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کی میزبانی کروں گا اور تمام علاقائی فریقین پر زور دیتا رہوں گا کہ وہ طالبان کو مذاکرات کی میز پر واپس لانے اور افغانستان میں قیام امن کے حصول کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔