پاکستان
15 اکتوبر ، 2015

سندھ پولیس کے 842 افسران اور اہلکار کرپشن میں ملوث

سندھ پولیس کے 842 افسران اور اہلکار کرپشن میں ملوث

کراچی......... سندھ پولیس کے 842 افسران اور اہلکار کرپشن میں ملوث ہیں، رپورٹ تیار کرلی گئی، رپورٹ اینٹی کرپشن کی جانب سے تیار کی گئی ہے جسے سندھ پولیس کو بھجوادیا گیا ہے۔ رپورٹ میں ایس ایس پیز سے لے کر کانسٹیبل تک کے اہلکاروں کے نام شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق آئی جی سندھ نے چیئرمین اینٹی کرپشن سے کرپٹ اہلکاروں کی رپورٹ مانگی تھی، رپورٹ آئی جی سندھ سپریم کورٹ میں زیرسماعت مقدمے میں پیش کریں گے۔ سپریم کورٹ نے آئی جی سندھ کو کرپٹ افسران کی فہرست پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

مزید خبریں :