22 مئی ، 2012
کوئٹہ …کوئٹہ کے نواحی علاقے میں دو مسلح گروہوں کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں چار افراد ہلاک جبکہ چار زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے مشرقی بائی پاس کے قریب دو نامعلوم مسلح افراد میں زمین کے ایک دیرینہ تنازعہ کے باعث فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے بعد باقاعدہ مورچہ بندی کرکے ایک دوسرے کے خلاف کھلم کھلا آتشیں اسلحہ استعمال کیاگیا، فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک جبکہ چارزخمی ہوگئے، ہلاک ہونے والوں کی لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیاگیا، اس دوران دونوں گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا، پولیس اور ایف سی موقع پر تو پہنچی تاہم وہ بھی کافی دیر تک فائرنگ پر قابو نہیں پاسکے۔