پاکستان
17 اکتوبر ، 2015

لاہورکی سیر کیلئے دو ڈبل ڈیکربسیں آگئیں

لاہورکی سیر کیلئے دو ڈبل ڈیکربسیں آگئیں

لاہور........محکمہ سیاحت نے شہریوں کو لاہور کے تاریخی مقامات کی سیر کرانے کے لیے دو ڈبل ڈیکر بسیں منگوا لی۔67 سیٹوں والوں یہ بسیں جلد ہی لاہور کی سڑکوں پر رواں دواں دکھائی دیں گے۔

سرخ رنگ کی ،چمکتی اور جھلملاتی یہ ڈبل ڈیکر بس، شہریوں کو لاہور کے تاریخی مقامات کا نظارہ کرائےگی ، بس پر مینار پاکستان سمیت مختلف تاریخی مقامات کی تصویر کشی ،اس کی خوبصورتی کو چار چاند لگا رہی ہے۔اے سی ،ایل سی ڈی ،کیمرےسمیت تقریباًہرسہولت سے لیس ،بالائی حصے میں فولڈنگ چھت،سیر کی سیر او ر خوبصورت نظارے سنگ سنگ ۔

ٹوراز م ڈپارٹمنٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ ان بسوں کا کرایہ اور روٹ جلد ہی طے کرلیا جائے گا،ٹورازم ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلےمیں صرف دو بسیں چلائی رہی ہیں ، جلد ہی مزید دس بسیں اس پروگرام کا حصہ بن جائیں گی۔

مزید خبریں :