کھیل
18 اکتوبر ، 2015

گالے ٹیسٹ: سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو اننگز سے شکست دیدی

گالے ٹیسٹ: سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو اننگز سے شکست دیدی

گالے.........رنگنا ہیراتھ کی تباہ کن بولنگ کی بدولت سری لنکا نے کالی آندھی کو پہلے ٹیسٹ میں اننگز اور 6رنز سے ہرا دیا۔ ویسٹ انڈین ٹیم دونوں اننگز کھیل کر بھی سری لنکا کی پہلی اننگز 484رنز کا سکور برابر نہ کر سکی اور مجموعی طور پر 478رنز بنا سکی۔

ویسٹ انڈین ٹیم دوسری باری میں 227رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ بلیک ووڈ کی 92رنز کی اننگز بھی رائیگاں گئی۔ ہفتے کو گالے ٹیسٹ کے چوتھے روز سری لنکن ٹیم نے67 رنز 2کھلاڑی آؤٹ پر اپنی دوسری اننگز دوبارہ شروع کی تو اسے اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے مزید 166رنز درکار تھے۔

ادھر لنکن بولر ہیراتھ نے مسلسل 2گیندوں پر بیشو اور مارلون سیموئلز کو آؤٹ کر کے حریف ٹیم پر دباؤ مزید بڑھا دیا، بیشو10 اور سیموئلز صفر پر آؤٹ ہوئے، 88کے اسکور پر ویسٹ انڈین ٹیم کو اس وقت شدید دھچکا لگا جب ڈیرن براوو31 رنز بنا کر پرادیپ کی گیند کا نشانہ بنے۔ رامدین11، کپتان جیسن ہولڈر18، کیمر روئچ اور ٹیلر 5،5رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اگلا ٹیسٹ 22اکتوبر سے کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں :